Advertisement

انجلینا جولی کا ایرانی خواتین کیلئے خصوصی پیغام

ہالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی نے ایران کی خواتین کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایرانی لڑکی کی ہلاکت کے بعد ہونے والے احتجاجی مظاہروں کی چند تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں ایران کی خواتین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ایران کی بہادر، غیرت مند، اور نڈر خواتین کا بہت احترام کرتی ہیں۔

انجلینا جولی نے لکھا کہ مہسا امینی، اس جیسے تمام تر نوجوان، وہ جو آج سڑکوں پر احتجاج کرتے نظر آرہے ہیں اور کئی دہائیوں سے زور زبردستی کےخلاف مزاحمت کر رہے ہیں، انہیں ڈر اور خوف کے بغیر جینے اور سانس لینے کی آزادی چاہیے۔

واضح رہے کہ انجلینا جولی پاکستان میں مون سون کی بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کا دورہ کرنے پاکستان آئی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version