سشانت کی خودکشی سے متعلق عامر خان کے بھائی فیصل کا تہلکہ خیز انکشاف

بھارت کے مشہور و معروف اداکار عامر خان کے بھائی فیصل خان کا کہنا ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی نہیں کی تھی بلکہ اس کو قتل کیا گیا تھا۔
حال ہی میں معروف اداکار عامر خان کے بھائی فیصل خان نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ مجھے پتہ ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کو قتل کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ جب یہ کیس کھلے تب ہی ثابت ہو گا کہ یہ قتل تھا، کئی ایجنسیوں نے اس کیس کی تحقیقات کی ہیں لیکن سچائی سامنے نہیں آئی، میری دعا ہے کہ سچائی سامنے آئے اور سب کو پتہ چلے۔
واضح رہے کہ 14 جون 2020 کو ممبئی کے علاقے باندرا میں رہنے والے سشانت سنگھ راجپوت اپنے فیلٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔
خبروں میں یہ بات آرہی تھی کہ انہوں نے اپنے گھر کی چھت کے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی ہے جس کے بعد تحقیقات شروع کر دی گئی تھیں۔
بعدازاں اداکار سشانت کے والد نے اپنے بیٹے کی گرل فرینڈ ریحا چکرورتی اور پانچ دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

