اداکارہ ریشم نے سڑکوں کی صفائی شروع کر دی

پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ ریشم نے دریا میں پلاسٹک کی تھیلیاں پھینکنے پر تنقید کی زد میں آنے کے بعد سڑکوں کی صاف صفائی شروع کر دی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ سڑک کی صفائی کر رہی ہیں۔
شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ پچھلے کچھ دنوں میں مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، میں ان تمام لوگوں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے میری اصلاح کی۔
انہوں نے لکھا کہ پاکستان کو ہمیں ایسے ہی صاف رکھنا چاہیے جیسے ہم اپنے گھر کو رکھتے ہیں۔
اداکارہ نے لکھا کہ میں نے صفائی کرنے کی ویڈیو اس لیے پوسٹ کی تاکہ میرے پہلے عمل سے جو تکلیف آپ کو ہوئی وہ دور ہو جائے۔
گزشتہ دنوں اداکارہ ریشم کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی تھی جس میں وہ ایک پُل پر اپنی گاڑی سے نیچے اتر کر پلاسٹک کی تھیلی سے گوشت کے ٹکڑے اور پھر ڈبل روٹی نکال کر دریا میں مچھلیوں کے لیے پھینک رہی تھیں۔
ویڈیو میں اداکارہ نے گوشت اور ڈبل روٹی سے بھری پلاسٹک کی تھیلیاں خالی ہونے پر انہیں بھی دریا میں پھینک دیا تھا۔
جیسے ہی سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین نے ریشم کو ماحولیاتی اور آبی آلودگی کے نقصانات سے آگاہ نہ ہونے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔
ان کا اعتماد سے پلاسٹک اس طرح پھینکنا ظاہر کرتا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی اور اس کے نقصانات کا ان کو کوئی اندازہ نہیں۔یہ وہ عمومی رویہ ہےجس کا خمیازہ ہماری زمین بھگت رہی ہے اور ہمیں اس کا نہ احساس ہے نہ دکھ۔افسوس!! pic.twitter.com/xhGPC8rMEi
— Asma Azam (@AsmaAzam71) September 12, 2022
ایک صارف نے لکھا کہ ان کے اعتماد سے پلاسٹک اس طرح پھینکنا ظاہر کرتا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی اور اس کے نقصانات کا ان کو کوئی اندازہ نہیں، یہ وہ عمومی رویہ ہے جس کا خمیازہ ہماری زمین بھگت رہی ہے۔
ایک اور صارف نے بھی شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ریشم مچھلیوں کو کھانا تو کھلا رہی ہیں لیکن ساتھ ہی انہوں نے پلاسٹک کی تھیلیاں دریا میں پھینک دیں جو مچھلیوں کو مار سکتی ہیں۔
یاد رہے کہ اداکارہ ریشم سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر اپنی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

