Advertisement

امریکی گلوکار اکون کا مائیکل جیکسن کی موت کے حوالے سے اہم انکشاف

معروف امریکی موسیقار اور گلوکار اکون نے مائیکل جیکسن کی موت کے حوالے سے اہم انکشاف کردیا ہے۔

برطانوی جریدے کی دستاویزی فلم ‘?Who Really Killed Michael Jackson’ میں اکون نے کہا کہ 2009 میں مائیکل جیکسن لندن میں پرفارم کرنے کے لئے بے حد خوش تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ لندن میں میگا پرفارمنس کی خوشی میں وہ سوئے بھی نہیں، ان کی اپنے کام سے محبت اور وابستگی ہی جان لیوا ثابت ہوئی، یہاں تک کہ پرفارمنس کے بارے میں بے حد سوچنے کی وجہ سے انہیں نیند نہیں آئی۔

انہوں نے بتایا کہ نیند لینے کے لئے جیکسن کو بالآخر خواب آور گولیاں لینی پڑیں،  جو کہ ان کی صحت کے لیے جان لیوا ثابت ہوئیں، ان ادویات کے زیادہ استعمال کی وجہ سے مائیکل جیکسن کی موت واقع ہوئی۔

اکون نے کہا کہ وہ لندن میں کنسرٹس میں پرفارمنس دینے کے لیے بھرپور ولولے اور جوش کے ساتھ تیاری کر رہے تھے، ان کا اپنے کام سے شدید لگاؤ اور جنون ہی مائیکل جیکسن کے لئے ایک تحفہ ہونے کے ساتھ ساتھ ان کی موت کا سبب بھی بن گیا۔

معروف گلوکار کا کہنا تھا کہ پاپ میوزک کے بے تاج بادشاہ کی موت کے 13 برس بعد بھی دنیا بھر میں ان کے مداح ان کی اچانک موت کے سبب کو جاننا چاہتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 2009 میں پچاس برس کی عمر میں مائیکل جیکسن کا جسم اس قدر توانا تو نہ تھا مگر ان کا ذہن بہت زیادہ کام کرتا تھا۔

Advertisement

اکون نے کہا کہ مائیکل جیکسن کی موت سے دو برس قبل ہم دونوں نے بیشتر وقت ساتھ گزارا، مائیکل جیکسن نے اپنا قیمتی وقت مجھے دیا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ مائیکل جیکسن نے ان کی زندگی کو تبدیل کر دیا، انکی بدولت ہی مجھے معلوم ہوا کہ میوزک انڈسٹری کیسے کام کرتی ہے اور کن باتوں کو مدِ نظر رکھنا ضروری ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ مائیکل جیکسن جون 2009 میں لاس اینجلس کیلیفورنیا میں مردہ پائے گئے، ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ پڑجانے کو قرار دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماڈلز سبحان عمیس اور عبیر اسد کی راہیں جدا؛ 7 ماہ بعد شادی ختم
صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش؛ مداحوں نے حیران کن پیشگوئیاں کردیں
استاد امانت علی خان کو بچھڑے 51 برس بیت گئے
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version