Advertisement

اداکاری کے آغاز پر پیسے نہ ہونے کے باعث لنڈے کے کپڑے پہنتی تھی، فضا علی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان فضا علی نے کہا ہے کہ اداکاری کے آغاز پر پیسے نہ ہونے کے باعث لنڈے کے کپڑے پہنتی تھی۔

حال ہی میں اداکارہ نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے کیریئر کے آغاز پر پیش آنے والی مشکلات اور مالی حالات سے متعلق کھُل کر بات کی۔

اداکارہ نے دورانِ انٹرویو بتایا کہ شوبز میں جب کیریئر کا آغاز کیا اس وقت اپنا گھر نہیں بلکہ کرائے کے گھر پر رہتے تھے اور والدہ کینسر کی مریضہ تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کرائے کے مکان کی وجہ سے بہت اخراجات تھے، امی کا علاج بھی مہنگا تھا اور پھر میں تعلیم بھی حاصل کر رہی تھی اسی لیے کوشش کرتی تھی کہ زیادہ سے زیادہ پیسے بچاؤں۔

انہوں نے کہا کہ میں شاپنگ زیادہ نہیں کرتی تھی اور لنڈے کے استعمال شدہ کپڑے پہنتی تھی، جتنا لنڈا میں نے پہنا ہوگا اتنا کسی نے نہیں پہنا ہوگا، میں کبھی عالیشان ہوٹلوں میں کھانا نہیں کھاتی تھی۔

فضا علی نے بتایا کہ کیرئیر کی شروعات میں سیٹ پر بھوکی رہتی تھی لیکن اپنے پیسوں سے کھانا کبھی نہیں منگوایا، اگر کوئی دیتا تو کھا لیتی تھی ورنہ گھر جا کر امی کا پکا ہوا سالن کھاتی تھی۔

معروف اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ کافی مشکل سے پیسے جوڑ کر کراچی میں 18 لاکھ کا ایک فلیٹ خریدا تھا جو کہ ان کا ذاتی پہلا گھر تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version