Advertisement

ملیکا شراوت نے سلور ڈریس میں کرایا فوٹو شوٹ، تصاویر میں نظر آئیں خوبصورت

بالی ووڈ سمیت بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی بھارتی بولڈ اداکارہ ملیکا شراوت اپنی بولڈنیس کے وجہ سے مشہور ہیں اور انہیں اپنے کرداروں کیلئے کئی مرتبہ تنقید کا سامنا کرنا پڑا ۔

ملیکا شراوت اکثر سوشل میڈ یا پر اپنے فوٹو شوٹ مداحوں کے ساتھ شئیر کر تی رہتی ہیں،آئیے ان کی چند تصاویر دیکھتے ہیں۔

ملیکا نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتا یا کہ انہوں نے کچھ عرصے کے لیے ملک چھوڑنے کا فیصلہ کیا کیونکہ میڈیا کا ایک خاص طبقہ انہیں “گری ہوئی عورت” کے طور پر پیش کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسکرین پر بوسہ دینے اور مختصر لباس پہننے پر میڈیا نے مجھے’گری ہوئی عورت‘بنا کر پیش کیا لیکن اب بھارتی معاشرے میں سوچ تبدیل ہوئی ہے ، لوگوں میں زیادہ برداشت کا رویہ پیدا ہو گیا ہے ۔

Advertisement

ان کا کہنا تھاکہ بالی ووڈ کے مردوں کو میرے ساتھ کبھی پریشانی نہیں ہوئی، مردوں نے ہمیشہ میری تعریف کی ہے لیکن میں سمجھ نہیں سکی کہ یہ خواتین میرے خلاف کیوں ہیں اور میرے لیے اتنی گندی سوچ کیوں رکھتی ہیں۔

ملیکا شراوت نے کہا کہ اس وجہ سے میں نے بھارت کو چھوڑ دیا کیونکہ میں کچھ وقت  کے لیے بریک لینا چاہتی تھی۔

اپنے انٹرویو کے دوران ملیکا شراوت کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے فلموں میں آنے کا ارادہ کیا تھا تو والد نے کہا تھا کہ یہ فلموں میں جاکر خاندان کا نام بدنام کرے گی، میں اس سے لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں۔

انہوں نے بتایاکہ ان کا اصلی نام ریما لامبا تھا، جو انہوں نے بدل کر ملیکا شراوت رکھ لیا تھا۔

واضح رہے کہ ملیکا شراوت نے 2002 میں فلمی کیریئر کا آغاز کیا تاہم انہیں شہرت 2004 کی ہارر رومانٹک فلم ’مرڈر‘ سے ملی، وہ اب تک 3 درجن سے زائد فلموں میں جلوہ گر ہو چکی ہیں، ملیکا شراوت نے 2016 میں چینی فلم میں بھی اداکاری کا لوہا منوایا تھا۔

ملیکا شراوت نے اپنے فلمی کیریئر میں متعدد آئٹم سانگس پر بھی شاندار پرفارمنس کی، ان کے مشہور گانوں میں ’جلیبی بائی، شالو کے ٹھمکے، لیلیٰ اور گاگھرا‘ شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version