Advertisement

عمران عباس کی بھارتی اداکارہ امیشا پٹیل سے قربتیں بڑھنے لگیں؛ مداح تشویش کا شکار

پاکستان کے معروف اداکار عمران عباس اور بھارتی اداکارہ امیشا پٹیل کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

عمران عباس کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ان کے ساتھ اداکارہ امیشا پٹیل بھی موجود ہیں۔

ویڈیو میں عمران عباس اور امیشا پٹیل بالی ووڈ کے مشہور گانے ’دل میں درد سا جگا ہے‘ پر فلمی انداز میں ڈانس کر رہے ہیں۔

Advertisement

اداکار نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اپنی دوست امیشا پٹیل کے ساتھ میری پسندیدہ بالی ووڈ دھنوں میں سے ایک پر ہمارا  فلمی انداز، جسے اصل میں بھی امیشا پٹیل پر ہی فلمایا گیا تھا جبکہ اسے گلوکار اُدیت نارائن اور الکا یاگنک نے گایا ہے۔

Advertisement

سوشل میڈیا صارفین جہاں اس ویڈیو کو بہت پسند کر رہے ہیں وہیں مداح اس بات پر حیران ہیں کہ اس جوڑے کے درمیان قربت بہت بڑھ گئی ہے۔

اس سے قبل بھی عمران عباس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر امیشا پٹیل کے ساتھ لائیو سیشن کیا تھا۔

اس موقع پر عمران عباس نے بتایا تھا کہ ماضی میں انہوں نے امیشا پٹیل کے ساتھ ایک فلم پر کام شروع کیا تھا لیکن وہ مکمل نہ ہوسکی۔

اداکارہ امیشا پٹیل نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلمیں قوموں کو متحد کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں وہ عمران عباس کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی۔

دونوں فنکاروں کا کہنا تھا کہ لائیو سیشن کا مقصد محبت اور پیار کو پھیلانا ہے۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version