Advertisement

“کہو نہ پیار ہے” فلم سے متعلق ہریتھک روشن کا بڑا انکشاف

بالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار ہریتھک روشن نے کہو نہ پیار ہے فلم سے متعلق بڑا انکشاف کردیا ہے۔

حال ہی میں اپنے دیئے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکار کا کہنا تھا کہ “خوشحالی بہت خاص ہے”۔

انہوں نے بتایا کہ “تقریباً 22 سال پہلے جب کہو نا پیار ہے فلم ریلیز ہوئی تھی تو میں سینما گیا تھا جہاں میں نے ناظرین کے ساتھ اپنی فلم دیکھی”۔

ان کا کہنا تھا کہ “فلم ختم ہوئی تو لوگ مجھے پہچاننے لگے، تب ہی مجھے لوگوں کی محبت کے اثرات کا احساس ہوا”۔

ہریتھک روشن نے کہا کہ “کہو نا پیار ہے سے پہلے ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ ایکشن فلموں اور ڈانس کرنے کے لیے میری صحت ٹھیک نہیں ہے، میں نے اسے ایک چیلنج کے طور پر لیا اور ایسی فلمیں کرنے کے لیے اپنی صحت کا خاص خیال رکھا”۔

انہوں نے مزید کہا کہ “25 فلموں میں ڈانس کرنا، ایکشن کرنا اور وہ ڈائیلاگ کہنا میرے لیے حقیقی ہے، مجھے لگتا ہے کہ 21 سالہ مجھے آج مجھ پر بہت فخر ہوگا”۔

خیال رہے کہ ’کہو نہ پیار ہے‘ بالی ووڈ کی مقبول ترین فلموں میں سے ایک ہے، یہ فلم جنوری 2000 میں ریلیز ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: امیشا پٹیل نے ریتیک روشن کے ساتھ 22 سال پرانی تصویر شیئر کردی

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version