والدین کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اپنے بچوں کو کبھی بھی بورڈنگ اسکول نہ بھیجیں، عمران اشرف

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار عمران اشرف نے کہا ہے کہ میں والدین کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اپنے بچوں کو کبھی بھی بورڈنگ اسکول نہ بھیجیں۔
حال ہی میں اداکار نے اپنے دیئے گئے ایک انٹرویو میں اپنے بچپن کے دردناک تجربے کا اظہار کیا۔
انہوں نے بتایا کہ میرے والد نے مجھے ایبٹ آباد بورڈنگ اسکول بھیجا اور میں ایف ایس سی تک وہاں رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں والدین کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اپنے بچوں کو کبھی بھی بورڈنگ اسکول نہ بھیجیں جب تک کہ کوئی سخت مجبوری نہ ہو کیونکہ وہ بچہ وہاں اکیلا ہوتا ہے اور وہ بہت روتا ہے۔
عمران اشرف نے کہا کہ میں بورڈنگ اسکول جانے کے بعد اپنے خاندان کے قریب نہیں رہا۔
معروف اداکار نے بتایا کہ میں نے بورڈنگ اسکول میں جو پہلی رات گزاری وہ الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا، میں نے اپنے بورڈنگ اسکول کی پہلی رات جو آنسو بہائے وہ بے شمار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ بورڈنگ اسکول میں بہت لطف اندوز بھی ہوتے ہیں کیونکہ آپ دوست بناتے ہیں اور بہت ساری یادیں رکھتے ہیں لیکن یہ ایک ہی وقت میں تکلیف دہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

