جانی ڈیپ سابقہ اہلیہ سے کیس جیتنے کے بعد اب کس کو ڈیٹ کرنے لگے؟

ہالی ووڈ کے معروف اداکار جانی ڈیپ اپنی سابقہ اہلیہ کے خلاف مقدمہ جیتنے کے بعد اب ایک اور خاتون سے ڈیٹنگ کرنے لگے۔
انڈیا ٹائمز کے مطابق اداکار جانی دیپ ایک وکیل کیملی واسکیز کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہے ہیں۔
یہ جانی ڈیپ کی وہ وکیل ہیں، جنہوں نے انہیں برطانوی میڈیا دی سن کی جانب سے دائر کیے گئے ایک مقدمے میں جتوایا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جانی ڈیب کی اپنی وکیل کیملی واسکیز کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں رواں سال کے وسط سے زیرِ گردش تھیں لیکن وکیل کی جانب سے مکمل جھوٹ قرار دے کر اس خبر کو رَد کر دیا تھا۔
رپورٹس میں یہ بھی دعوی کیا گیا کہ جانی دیپ وکیل کیملی واسکیز کے بجائے خاتون وکیل جوئیل وچ سے ڈیٹنگ کر رہیں ہیں۔
واضح رہے کہ وکیل کیملی واسکیز نے جانی ڈیب کو سابقہ اہلیہ امبر ہرڈ کی جانب سے لگنے والے الزامات سے بری کروایا تھا اور ان کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے میں جتوایا بھی تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News