Advertisement

متھیرا نے اداکارہ طوبیٰ انور کو آڑے ہاتھوں لے لیا

پاکستان کی معروف میزبان و ماڈل متھیرا نے اداکارہ طوبیٰ انور کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

حال ہی میں طوبیٰ انور نے برطانوی نشریاتی ادارے کو ایک انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے خواتین پر تشدد کے بارے میں بات کرتے ہوئے اپنا موازنہ مقتولہ نور مقدم کے ساتھ کیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب نور مقدم والا واقعہ سامنے آیا تو اس وقت میں بھی اپنی زندگی میں بہت تکلیف سے گزر رہی تھی، حالانکہ میں نور سے کبھی ملی نہیں لیکن میں وہ سب کچھ محسوس کرسکتی ہوں جوکہ نور کے ساتھ ہوا کیونکہ نور نے جن چیزوں کا سامنا کیا میں بھی اپنی زندگی میں ان تمام چیزوں کا سامنا کرچکی ہوں۔

طوبیٰ انور نے کہا کہ میں سب کچھ بتا تو نہیں سکتی لیکن میں نہیں جانتی کے ہمارے معاشرے میں مظلوم کو ہی قصور وار کیوں ٹہرایا جاتا ہے۔

Advertisement

طوبیٰ انور کا نور مقدم کے ساتھ موازنہ کرنا میزبان متھیرا کو پسند نہیں آیا اور انہوں نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

متھیرا نے کہا کہ عامر بھائی نے طوبیٰ کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں قدم رکھنے میں مدد کی، اس لیے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے طوبیٰ انور کو اس طرح کے انٹرویو دینا بند کرنے چاہئیں۔

انہوں نے لکھا کہ طوبیٰ کو اس بات کا بھی خیال رکھنا چاہئیے کہ عامر بھائی اب اس دنیا میں نہیں رہے، مرحوم لوگوں کو معاف کرنا اور ان کی عزت کرنا سیکھیں۔

متھیرا کی جانب سے اس تنقید پر طوبیٰ نے ردعمل دیا کہ میں نے متھیرا کو اپنی باتوں کی وضاحت دینے کے لیے فون بھی کیا لیکن اُنہوں نے میری کال موصول نہیں کی۔

طوبیٰ انور کا کہنا تھا کہ انٹرویو کے دوران دیے گئے میرے بیان کے ترجمے میں اس کی صحیح تشریح نہیں کی گئی۔

Advertisement

اداکارہ نے کہا کہ مجھ پر تنقید کرنے سے پہلے مکمل انٹرویو دیکھیں اور دوسروں کی ذاتی زندگی میں مداخلت کرنے سے پہلے سوچیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version