مشہور اداکاروں کے بچوں کی پیدائش کے بعد دیئے جانے والے مہنگے ترین تحفے

اس خبر میں آج ہم آپکو مشہور اداکاروں کے بچوں کی پیدائش کے بعد دیئے جانے والے مہنگے ترین تحفے کے بارے میں بتائیں گے۔
اکثر دیکھنے کو ملتا ہے کہ بالی ووڈ اسٹارز سالگرہ کی تقریب ہو یا پھر کوئی شادی کی تقریب اس دن کو یادگار بنا ہی دیتے ہیں۔
اسی روایت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بالی ووڈ کی معروف جوڑیاں جن کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوتی ہے انہیں شاندار اور مہنگے ترین تحفے دیئے جاتے ہیں۔
تو آج ہم اسی حوالے سے جانیں گی کہ بچوں کی پیدائش کے بعد ان کے والدین نے تحفے میں کیا پیش کیا۔
سونم کپور:
بال ووڈ کی مشہور و معروف اداکارہ سونم کپور کے ہاں 20 اگست کو بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کے بعد ننھے مہمان کی پہلی خریداری بھی کی گئی۔
سونم کے شوہر آنند آہوجا نے بیٹے کو جوتوں کے 3 جوڑے دیئے جس کی تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔
کرینہ کپور:
بالی ووڈ کی صفِ اول کی اداکارہ کرینہ کپور کے ہاں جب پہلے بیٹے تیمور خان کی پیدائش ہوئی تھی تب اس کے ایک سال مکمل ہونے پر انہوں نے اپنے ننھے بیٹے کو جنگل کا تحفہ دیا تھا۔
ایشوریا رائے:
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ایشوریا رائے کی بیٹی آرادھیا بچن جب ایک سال کی ہوئی تھیں تو ان کے والد ابھیشیک بچن نے لال رنگ کی منی کوپر گاڑی تحفے میں دی تھی۔
جب وہ 4 سال کی ہوئی تو ایشوریا رائے نے ایک مہنگی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا تھا، بیٹی کی سالگرہ کے موقع پر انہیں ابھیشیک اور ایشوریا نے Audi A8 تحفے میں پیش کی تھی۔
شاہ رخ خان:
بالی ووڈ کے مشہور اداکار شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے کو سالگرہ پر ایک بڑا ٹری ہاؤس تحفے میں دیا تھا۔
اس ٹری ہاؤس کو ایک نیشنل ایوارڈ یافتہ آرٹسٹ ڈائریکٹر نے ڈیزائن کیا تھا، ٹری ہاؤس بہت خوبصورت انداز میں بنایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News