Advertisement

ٹک ٹاک اسٹار ندیم نانی والا نے اپنی گرفتاری سے متعلق حقیقت بتا دی

معروف پاکستانی ٹک ٹاکر ندیم نانی والا نے اپنی گرفتاری سے متعلق حقیقت بتا دی۔

تفصیلات کے مطابق ندیم نانی والا نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا کہ مجھ پر اغوا کا جھوٹا مقدمہ درج کروایا گیا، ایک یوٹیوبر نے گھر کی خواتین پر ویڈیو بنائی، ایسا کرنے سے روکنے پر اغوا کا پرچہ کروا دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پیر کے روز عدالت نے مجھ پر ہونے والی ایف آئی آر خارج کردی، ایک دو روز تک جھوٹی ایف آئی آر کروانے والے شخص کے خلاف پولیس سے رابطہ کریں گے۔

واضح رہے کہ یوٹیوبر کو اغوا کرنے کے الزام میں معروف پاکستانی ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کو گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق پاکستان کے معروف ٹک ٹوکر ندیم مبارک عرف “نانی والا” اور ان کے ساتھیوں کو مبینہ طور پر یوٹیوبر احمد علی کو اغوا کرنے کی کوشش کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق یوٹیوبر کو ندیم مبارک نے پہلے ڈرایا اور ایک حالیہ آن لائن ویڈیو میں انہیں جھگڑے پر اکسایا۔

بعد ازاں ٹک ٹاکر اور اس کے چار ساتھیوں نے سیالکوٹ سے ڈسکہ کا سفر طے کر کے یوٹیوبر احمد علی اور ان کے بھائی کو اغوا کرنے کی کوشش کی جبکہ یوٹیوبر کا بھائی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہا۔

متاثرہ کے بھائی کی شکایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دفعہ 365 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
میرے ڈمپلز، ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان کا انوکھا دعویٰ
بیلا حدید آخر کس مرض میں مبتلا ہیں؟ اسپتال سے تصاویر وائرل
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات؛ چچا کا جذباتی بیان سامنے آگیا
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version