Advertisement

شاپنگ مال میں معروف اداکارہ نے ہراساں کرنے والے شخص کو تھپڑ رسید کردیا؛ ویڈیو وائرل

بھارتی ریاست کیرالہ میں مقامی معروف اداکارہ نے شاپنگ مال میں ہراساں کرنے والے شخص کو تھپڑ رسید کردیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملیالم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارائیں کریئو کے ساتھ کالی کٹ میں قائم ہلٹے شاپنگ مال میں اپنی نئی آنے والی فلم کی تشہیر میں مصروف تھیں۔

Advertisement

رپورٹ میں بتایا گیا کہ تقریب کے بعد جب اداکارائیں داخلی راستے سے واپس جا رہی تھیں تو بھیڑ میں سے چند نوجوان نکلے اور دھکم پیل کا فائدہ اٹھا کر انہیں جنسی ہراساں کرنے کی کوشش کی جس پر اداکارہ نے ایک شخص کو تھپڑ رسید کردیا۔

سوشل میڈیا پر دونوں اداکاراؤں نے اس واقعے سے متعلق پوسٹ شئیر کی اور ایسے افراد کے خلاف آواز اٹھانے کا مطالبہ بھی کیا۔

اداکارہ ثانیہ نے لکھا کہ میں اور میری فلم کی ٹیم کالی کٹ کے ایک مال میں اپنی نئی فلم کی تشہیر کر رہی تھی اور وہاں مجھے لوگوں نے بہت زیادہ محبت دی، سیکیورٹی کو بھیڑ سنبھالنے اور اسے برقرار رکھنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ پروگرام کے بعد جب میں اپنی ساتھی گریس انتھونی کے ساتھ روانہ ہوئی تو کچھ لوگ ہمارے پاس آئے اور بدتمیزی کی، بھیڑ کی وجہ سے انہوں نے ہمارے ساتھ بدسلوکی بھی کی۔

ساتھی اداکارہ نے بھی لکھا کہ کاش کسی کو بھی اپنی زندگی میں اس قسم کے صدمے کا سامنا نہ کرنا پڑے، فلم کی ٹیم ان افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماڈلز سبحان عمیس اور عبیر اسد کی راہیں جدا؛ 7 ماہ بعد شادی ختم
صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش؛ مداحوں نے حیران کن پیشگوئیاں کردیں
استاد امانت علی خان کو بچھڑے 51 برس بیت گئے
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا
Next Article
Exit mobile version