Advertisement

یوٹیوبر و اداکار ارسلان نصیر کا پاکستان کے خراب معاشی حالات پر دلچسپ تبصرہ

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور یوٹیوبر ارسلان نصیر نے پاکستان کے خراب معاشی حالات پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

حال ہی میں اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرم پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی، انہوں نے ویڈیو کیپشن کے ساتھ پوسٹ کی جس میں لکھا تھا کہ “یہ ویڈیو اُنہوں نے پچھلے مہینے بنائی تھی جو کہ ملک میں آئے سیلاب کے بعد سامنے آنے والے حالات کی بھی مکمل عکاسی کرتی ہے”۔

ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ “میں ہزار دفعہ یہ بات پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ ہم پر بُرا وقت اس لیے آتا ہے کیونکہ ہم سب چور ہیں”۔

انہوں نے کہا کہ “کوئی حکمران چور نہیں ہے، یہ جو لوگ کہتے ہیں اس ملک میں تو بہت صلاحیت ہے بس حکمران اچھے نہیں ملے غلط کہتے ہیں”۔

اداکار کا کہنا تھا کہ “بھئی ہم لوگ خود ہی اچھے نہیں ملے اس ملک کو، ہم لوگ ہر موقع پر اپنی حیثیت کے حساب سے کرپشن کرتے ہیں اور زخیرہ اندوزی کرتے ہیں”۔

معروف یوٹیوبر نے مزید کہا کہ “ہماری قوم کو آج اگر پتہ چلے نہ کہ کل قیامت آنے والی ہے تو جائے نماز اور تسبیح بھی مہنگی کردیں گے کہ بھئی کل کی کل دیکھی جائے گی، آج تو پیسے بنانے ہیں تو پیسے بنا کر لوگ قیامت کا انتظار کرتے نظر آئیں گے”۔

واضح رہے کہ اداکار سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتے ہیں اور اکثر اپنی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version