ٹک ٹاک کی معروف جوڑی کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کے ساتھ انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آگیا

ٹک ٹاک کی معروف جوڑی کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کے ساتھ انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔
حال ہی میں ذوالقرنین سکندر نے اپنے نئے بلاگ میں ڈکیتی کے افسوسناک واقعے کے بارے میں مداحوں کو بتایا۔
انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ سیلاب زدہ علاقوں میں لوگوں کی مدد کے لیے گئے ہوئے تھے لیکن ان کی غیر موجودگی میں ڈاکوؤں نے لاہور کے معروف مقام پر واقع ان کے گھر سے قیمتی سامان لوٹ لیا۔
ذولقرنین نے چوری سے متعلق بتایا کہ گھر سے سارا قیمتی سامان ، پیسے، زیورات, مہنگے پرفیومز، گھڑیاں سب چوری کر کے لے گٸے جس کے بعد میں نے پولیس کو بلوایا۔
ذوالقرنین نے بتایا کہ سوسائٹی کے سیکیورٹی گارڈ کا کہنا ہے کہ انہوں نے گھر میں کسی اجنبی کی موجودگی کو نہیں دیکھا اور بدقسمتی سے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی چور کا سوراغ نہیں مل رہا۔
ذوالقرنین کی جانب سے اس واقعے کی ایف آئی آر رپورٹ درج کروا دی گئی ہے اور پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔
واضح رہے کہ کنول آفتاب ایک مشہور اور معروف ٹک ٹاک اسٹار ہیں جنہوں نے بہت چھوٹی عمر میں ہی بے پناہ مقبولیت حاصل کی اور ان کے ٹک ٹاک پر 16.4 ملین اور انسٹاگرام پر 2.5 ملین فالوورز ہیں اور ان کے شوہر ذوالقرنین کے فالوورز کی تعداد بھی 12 ملین ہے اور وہ پاکستانی لڑکوں کی فہرست میں پہلے ٹک ٹاکر بن گئے ہیں۔
https://youtu.be/KjOGfxG0v4U
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

