دنانیر کی معروف بھارتی اداکارہ سے ملاقات؛ ویڈیو وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ دنانیر مبین نے شکاگو ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں یامی گوتم سے ملاقات کی۔
حال ہی میں دنانیر مبین شکاگو ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں شریک ہوئیں جہاں اداکارہ گوتم بھی موجود تھیں، اس دوران دونوں حسیناؤں نے ریڈ کارپیٹ پر اپنے خوبصورتی کے جلوے بکھیرے۔
دنانیر مبین بھارتی اداکارہ یامی گوتم کی بہت بڑی مداح بھی ہیں۔
اس موقع پر دنانیر نے دیسی سفید لباس کا انتخاب کیا جبکہ اداکارہ گوتم نے سرخ رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دونوں اداکاراؤں کو انٹرویو دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس سے قبل دنانیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کی تھیں۔
اداکارہ کو سفید کلر کا مشرقی لباس پہنے دیکھا گیا تھا۔
گزشتہ دنوں دنانیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں انہیں گنگناتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان کی مشہور اداکارہ دنانیر مبین سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔
اداکارہ مختلف ڈراموں میں اپنی بہترین اداکارہ کے جوہر دِکھا چُکی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

