Advertisement

پشپا – دی رول کی شوٹنگ کا آغاز کب ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

مشہور تیلگو فلم ’پشپا – دی رائز‘ کی شاندار کامیابی کے بعد نامور اداکار الو ارجن فلم کے سیکوئل میں کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلم ’پشپا – دی رول‘ پارٹ 2 کی شوٹنگ کا آغاز اکتوبر کے وسط میں کیا جائے گا۔

گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر اداکار الو ارجن نے ایک تصویر شیئر کی تو قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں کہ یہ فلم میں ان کا نیا لُک ہے جبکہ فلم کے پروڈیوسر راوی شنکر نے بتایا کہ جلد ہی ان کا نیا روپ دکھا دیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کو پہلے OTT پر ریلیز کیا جائے گا جس کے 40 روز بعد فلم سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

واضح رہے کہ 194 کروڑ روپے کے بڑے بجٹ سے بننے والی اس فلم پشپا نے ریلیز ہوتے ہی بھارتی سینما انڈسٹری کے کئی ریکارڈ توڑے تھے اور نا صرف فلم کی کہانی بلکہ اس کے گیت اور ڈائیلاگ بھی مشہور ہوئے۔

یہ پہلی بھارتی فلم ہے جس کے گیتوں کو مجموعی طور پر 5 ارب مرتبہ دیکھا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version