Advertisement

اداکارہ فضا علی کی بیٹی کے ہمراہ خوبصورت ویڈیو وائرل

پاکستان کی مشہور اداکارہ فضا علی کی بیٹی کے ہمراہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ اور ان کی بیٹی نے ایک جیسے کپڑے پہنے ہوئے ہیں اور وہ کسی شاپنگ مال میں چہل قدمی کر رہی ہیں۔

اس سے قبل اداکارہ نے اپنے دیئے گئے ایک انٹرویو میں اپنے والد سے متعلق کھل کر بات کی تھی، انہوں نے بتایا تھا کہ میں نے مختلف جگہوں پر والد سے متعلق مختلف باتیں کیں لیکن سچ یہ ہے کہ مجھے والد کا پتا ہی نہیں کہ وہ زندہ ہیں بھی یا نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے صرف اتنا پتا ہے کہ جب میں اپنی والدہ کے پیٹ میں تھی تو انہیں والد نے اتنا مارا تھا کہ ان کے نیچے کے دو دانت حلق میں گھس گئے تھے اور خون سیڑھیوں پر بہہ رہا تھا جس کے بعد پڑوسی والدہ کو اسپتال لے کر گئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ میرے والد ذمہ داریوں سے بھاگتے تھے، غصے والے تھے، لالچی بھی تھے، والد کا خاندان اچھا تھا لیکن والد کو کمانے کا شوق نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ امی اس وقت میکے کی طرف سے خاصی امیر تھیں تو ابو امی کے پاس صرف پیسوں کے لیے آتے تھے ہمیں یہ سب پتا تھا جس کی وجہ سے والد میرے دل سے جب ہی اتر گئے تھے۔

Advertisement

فضا علی نے بتایا تھا کہ باپ صرف پیدا کرنے والا نہیں ہوتا، باپ بچوں کی ذمہ داریاں اٹھانے والا، انہیں کھلانے والا اور ان کی فکر کرنے والا ہوتا ہے، والدہ ہی ہمارے لیے والد بھی تھیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ جب میں بڑی ہوئی تو دوستوں کو والد کی تعریف کرتے یا پھر ان کے والد کو ان سے محبت کرتے دیکھا جس پر دل میں حسد پیدا ہوئی، مجھے جلن ہوتی تھی جب میں کسی بچی کو اس کے والد کے ساتھ دیکھتی تھی۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ میری کبھی ایسی لڑکیوں سے دوستی نہیں رہی جن کے والد زندہ ہوتے تھے، میں دوست بھی ان ہی لڑکیوں کو بناتی تھی جو کہتی تھیں کہ انہیٰں والدہ سے محبت ہے۔

اداکارہ نے بتایا تھا کہ میں بڑی ہوئی تو لوگوں کو بتانے لگی کہ والد کا انتقال ہوگیا، امی کا شوہر سمجھ کر والد کو معاف کرچکی تھی لیکن جو کچھ انہوں نے ہمارے ساتھ کیا اسے بھلا نہیں سکتی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version