Advertisement

راجو شری واستو کی آخری ویڈیو وائرل

 

 بھارتی کامیڈین و اداکار راجو شری واستو کے انتقال کے بعد ان کی آخری ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

آخری ویڈیو میں راجو شری واستو  کو عالمی وباء کورونا وائرس سے متعلق آگاہی کا پیغام دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ بھارتی اداکار ششی کپور کورونا کے بارے میں آگاہی پیغام دیتے تو کیسے دیتے؟

Advertisement

وائرل ویڈیو میں راجو شری واستو نے ششی کپور کی باڈی لینگویج اور لہجے جیسی نقل کی۔

Advertisement

واضح رہے کہ راجو شری واستو کو 10 اگست کو ورزش کے دوران اچانک دل میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے باعث انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے تصدیق کی کہ انہیں دل کا دورہ پڑا ہے۔

معروف کامیڈین کافی عرصے تک وینٹیلیٹر پر رہے، ڈاکٹرز اور اسپتال انتظامیہ نے اپنا کام نہایت جانفشانی کیا۔

راجو شری واستو 1980ء سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں کام کر رہے تھے، ان کی مقبولیت میں اضافہ سال 2005ء میں اس وقت ہوا جب انہوں نے بھارت کے ایک کامیڈی شو میں حصہ لیا تھا۔

راجو شری  واستو نے مقامی لافٹر شو سے شہرت حاصل کی جس کے بعد وہ سیاست میں بھی سرگرم ہوگئے۔

اس کے علاوہ راجو شری واستو کچھ بھارتی فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں۔

Advertisement

معروف کامیڈین کا شمار اس وقت بی جے پی کے اہم رہنماؤں میں ہوتا ہے، راجو شری واستو پارٹی کے کچھ اہم رہنماؤں سے ملاقات کے لئے دہلی پہنچے تھے جہاں ان کو دل کا دورہ پڑا۔

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version