یشمیٰ گل اور عریشہ رضی کی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا

پاکستان کی معروف اداکارہ یشمیٰ گل اور اداکارہ عریشہ رضی کی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں دونوں اداکاراؤں کو بھارتی گانے پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسلتا ہے۔
ویڈیو میں یشمیٰ گل اور عریشہ رضی گانے پر ایک جیسے پوز دے رہی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور تعریفوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اس سے قبل اداکارہ نے ٹک ٹاک پر اپنی ایک ویڈیو شئیر کی تھی جس میں انہیں بالی ووڈ کے مشہور گانے کالا چشمہ پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
@yashmagillofficial_ #katrina #katrinakaiff #katrinakaiffans #mundabilkul🙋♀️ #yashmagill #yashmagillofficial #yashma #desi #trending #tiktok #sohni ♬ original sound – Harry Advertisement
گزشتہ دنوں اداکارہ یشمیٰ گل کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی تھی جس میں وہ ذرا ذرا بہکتا ہے گانے میں ایکٹ کرتیں دکھائی دے رہی تھیں۔
یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا صارفین اس پر مختلف تبصرے کرنے لگے ۔
ایک صارف نے لکھا کہ یار اچھی خاصی بندی ہے یہ تو۔
جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ مطلب کچھ بھی؟
اداکارہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ایسی بھی کیا مجبوری تھی بہن؟
ایک اور صارف نے لکھا کہ ناچنے گانے کے علاوہ بہت سے لوگوں کے پاس انسٹا گرام پر پوسٹ کرنے کے لئے کچھ نہیں۔
یاد رہے کہ اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر اپنی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

