معروف گلوکار علی ظفر کا اداکارہ شہناز گل کے لیے پیغام جاری

پاکستان کے مشہور و معروف گلوکار علی ظفر نے بھارتی اداکارہ شہناز گل کے لیے پیغام جاری کیا ہے۔
حال ہی میں علی ظفر نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیا جس میں ان سے بھارتی اداکاروں کے ہمراہ کام سے متعلق سوالات کیے گئے۔
ایک سوال کے جواب میں علی ظفر کا کہنا تھا کہ “وہ شہناز کے ساتھ کام کرنا بے حد پسند کریں گے”۔
دورانِ انٹرویو معروف گلوکار نے شہناز کو مخاطب کیا اور کہا “شہناز اگر آپ سن رہی ہیں اور دلچسپی رکھتی ہیں تو مجھے بے حد اچھا لگے گا اگر آپ میرے کسی گانے کی ویڈیو میں کام کریں”۔
انٹرویو کے دوران علی ظفر سے جب شاہ رخ خان کے ہمراہ کام کرنے کا سوال کیا گیا تو گلوکار نے ہنستے ہوئے کہا “فی الحال تو میں شاہ رخ کے ساتھ پراجیکٹ نہ ہی کروں تو بہتر ہے، وہاں (بھارت میں) مشکلات پڑ جاتی ہیں”۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

