اداکارہ سونم کپور نے بیٹے کی پہلی تصویر شیئر کردی

بھارتی اداکارہ سونم کپور اور آنند آہوجا نے بیٹے وایو کی پہلی تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔
اداکارہ نے آفیشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں سونم کپور کے ساتھ ان کے شوہر آنند آہوجا اور بیٹے وایو کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
شئیر کی گئی تصویر میں تینوں نے پیلے رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے۔
سونم کپور نے وایو کے نام کا مطلب بتایا کہ وایو زندگی کا بھگوان ہے، جو زندگی اور عقل کی رہنمائی کرنے والا ہے۔
یاد رہے کہ سونم اور آہوجا کے گھر وایو کی پیدائش 20 اگست کو ہوئی تھی۔
اس موقع پر سونم کپور نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ہم اپنے خوبصورت بیٹے کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔
جاری ویڈیو پیغام میں کہا گیا کہ تمام ڈاکٹروں اور نرسز کا شکریہ، ان دوستوں اور خاندان والوں کا بھی شکریہ جنہوں نے اس موقع پر ہمیں سپورٹ کیا۔
ویڈیو پیغام میں کہا گیا کہ ابھی صرف شروعات ہے لیکن ہم جانتے ہیں کہ ہماری زندگی ہمیشہ کے لیے تبدیل ہوچکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

