Advertisement

امیشا پٹیل عمران عباس سے شادی کرنے والی ہیں؟ اداکارہ نے بالآخر خاموشی توڑدی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ امیشا پٹیل اور اداکار عمران عباس سے متعلق سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں جاری ہیں۔

گزشتہ دنوں امیشا پٹیل اور عمران عباس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی جس میں وہ ’دل میں درد سا جگا ہے‘ پر اداکاری کر رہے تھے۔

اس حوالے سے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ امیشا پٹیل اور عمران عباس کے درمیان قربتیں بڑھ گئی ہیں جس پر اداکارہ امیشا پٹیل نے معاشقے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عمران عباس سے اچھی دوستی ہے اور ہم دونوں نے امریکا میں ایک ساتھ تعلیم حاصل کی ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ معاشقے کی خبریں پڑھ کر ہنسی نکل گئی اور یہ سب بکواس ہے، میں اپنے دوست کے ساتھ کئی سالوں بعد ملی تھی۔

امیشا پٹیل نے بتایا کہ عمران عباس اور میں ایک دوسرے کو سالوں سے جانتے ہیں اور میں اپنے کئی پاکستانی دوستوں کے ساتھ وقت گزار چکی ہوں۔

Advertisement

اداکارہ نے بتایا کہ حال ہی میں ہماری ملاقات بحرین میں ایک تقریب کے دوران ہوئی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ عمران کو میرا یہ گانا (دل میں درد سا جگا ہے) بہت پسند ہے، اس لیے ہم نے ایک ویڈیو بنائی اور مداحوں سے شیئر کردی مگر اندازہ نہیں تھا کہ یہ اتنی توجہ حاصل کر لے گی۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version