حرا خان کو صارفین نے پاکستان کی شردھا کپور قرار دے دیا

پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حرا خان کو صارفین نے پاکستان کی شردھا کپور قرار دے دیا۔
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ تیزی سے وائرل ہو گئی ہے جس میں حرا خان اور بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور کو دیکھا جاسکتا ہے۔
ان تصاویر کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ان دونوں اداکاراؤں میں بہت مماثلت ہے۔
وائرل تصاویر کو دیکھ کر صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اس سے قبل حرا خان نے معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی تعریف کی تھی۔
اداکارہ حرا خان نے میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ ہانیہ عامر کے بارے میں بتایا تھا کہ ہانیہ عامر بہت اچھی اداکارہ ہیں، انکو خود بھی اس بات کا اندازہ نہیں ہے کہ وہ کتنی بڑی اداکارہ ہیں۔
حرا خان نے کہا کہ ہانیہ عامر ایسی شخصیت کی مالک ہیں کہ اگر آپ کی انکے ساتھ دوستی ہے تو وہ آپ کو ہر معاملے میں سپورٹ کریں گی۔
واضح رہے کہ اداکارہ حرا خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شئیر کرتی رہتی ہیں جسے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

