انوشے عباسی کی بولڈ تصاویر وائرل؛ صارفین آگ بگولہ ہو گئے

ابھرتی ہوئی اسٹار انوشے عباسی ایک باصلاحیت اور خوبصورت پاکستانی اداکارہ، ماڈل اور سابقہ وی جے ہیں جن کا تعلق ایک فنکارانہ گھرانے سے ہے۔
انہوں نے اداکاری کا آغاز 2010 میں ڈرامہ سیریل ’میرے انگنائی میں‘ سے کیا۔
ہر سیریز میں معاون کردار ادا کرنے کے باوجود انوشے نے سامعین سے بے پناہ محبت اور پہچان حاصل کی ہے۔
اس بار اداکارہ نے اپنی بولڈ تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہیں جن کو دیکھنے کے بعد صارفین آگ بگولہ ہو گئے ہیں۔
شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے نامناسب لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
اس سے قبل اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر شیئر کی تھیں جو مداحوں کو خوب پسند آئیں۔
شیئر کی گئی تصاویر میں انوشے عباسی نے سفید رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا تھا ،اداکارہ کا یہ انداز مداحوں کو خوب پسند آیا تھا۔
یاد رہے کہ معروف اداکارہ نے ڈرامہ سیریل ’بے نام‘، ’رقصِ بسمل‘، ’پریم گلی‘، ’پیارے افضل‘ اور کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری سے مداحوں کو متاثر کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

