شہروز سبزواری کی بیٹی کے ہمراہ خوبصورت ویڈیو وائرل

پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل صدف کنول نے شہروز سبزواری کے ساتھ بیٹی کی پہلی خوبصورت ویڈیو شیئر کر دی۔
صدف کنول نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ اپ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بیٹی سیدہ زہرا کی ایک ویڈیو شئیر کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہروز سبزواری بیٹی سے باتیں کر رہے ہیں اور وہ اپنے والد کے اوپر لیٹی ہوئی مسکرا رہی ہے۔
انہوں نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ایک مہینہ مبارک ہو میری پیاری زہرا۔
وائرل ویڈیو پر تاحال لاکھوں صارفین سمیت شوبز انڈسٹری کے کئی اداکار بھی کمنٹس کر کے دعائیں دے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ صدف کنول اور اداکار شہروز سبزواری کے ہاں گزشتہ ماہ کی 8 تاریخ کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام سیدہ زہرا سبزواری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News