اداکارہ و میزبان متھیرا کو ویرات کوہلی کی کونسی ادا پسند آ گئی؟

پاکستانی معروف میزبان و ماڈل متھیرا کا کہنا ہے کہ وہ بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کی فین ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کا ایک بیان شیئر کیا اور اس کے کیپشن میں لکھا کہ یہی وجہ ہے کہ میں اس کی فین ہوں۔
بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی نے پاکستان سے ہارنے کے بعد بیان دیا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ دینے والا اوپر والا ہے آپ جتنے بھی ہاتھ پاؤں مار لو جب اوپر والا چاہے گا تو ہی کامیابی ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ میں اسی بات پر یقین رکھتا ہوں اور میں اپنی زندگی ایسی ہی کھیلتا اور جیتتا ہوں۔
اس سے قبل متھیرا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی۔
شیئر کی گئی ویڈیو میں متھیرا نے پہلے اپنے قیمتی زیورات اورسرخ رنگ کا لباس دکھایا جس کو وہ زیب تن کرنے والی تھیں۔
معروف اداکارہ نے اس کے کچھ لمحے بعد وہی گہنے اور لباس زیب تن کیا جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔
واضح رہے کہ متھیرا نے ’ناگن‘، ’راستہ‘ اور کئی مشہور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News