ثروت گیلانی کا بھارتی اداکارہ پروین بابی سے کیا رشتہ ہے؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ثروت گیلانی نے بتا دیا کہ اُن کا بھارتی اداکارہ پروین بابی سے کیا رشتہ ہے۔
حال ہی میں اپنے دیئے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ ثروت گیلانی نے ماضی کی معروف بھارتی اداکارہ اور ماڈل پروین بابی کے ساتھ اپنے تعلقات کا انکشاف کیا۔
پروین بابی 1970 اور 1980 کی دہائی کے اوائل میں ہندی فلموں میں اپنے کرداروں کے لیے پہچانی جاتی تھیں، وہ اپنے گلیمرس انداز کی وجہ سے زیادہ مشہور ہوئیں۔
ثروت گیلانی نے بتایا کہ پروین بابی میری بڑی خالہ ہیں یہ سچ ہے، میں نے تقریباً 20 سال تک یہ راز چھپا کر رکھا، میں اس پر شیخی نہیں مارنا چاہتی کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ لوگوں کو اپنے پسِ منظر کے بارے میں دکھاوا نہیں کرنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کی خوبصورتی میں انکے شوہر کا اتنا ہی ہاتھ ہے جتنا انڈسٹری کی دوسری ہیروینز کو خوبصورت بنانے میں ہے تاہم مہوش حیات اور کبریٰ خان نے ان کے شوہر سے سرجری نہیں کروائی۔
واضح رہے کہ ثروت گیلانی مختلف ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
ان کے مقبول ڈراموں میں “آزر کی آئے گی بارات”، “میری ذات زرہ بے نشاں”، “زخم”، آہستہ آہستہ”، “سیتا باگڑی”، “پجارن” اور “چڑیل” شامل ہیں۔”
خیال رہے کہ اداکارہ ثروت گیلانی انسٹا گرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیو ز مداحوں کے ساتھ شئیر کرتی رہتی ہیں جسے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News