Advertisement

شادی کے پانچ سال بعد ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے زندگی کا انتہائی اہم فیصلہ کرلیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ورات کوہلی اور ان کی اہلیہ بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے اپنی شادی کے پانچ سال بعد زندگی کا انتہائی اہم فیصلہ کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ورات کوہلی اور انوشکا شرما نے ممبئی میں ایک ریسٹورنٹ کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ریسٹورنٹ کے لئے ورات اور انوشکا نے جوہو میں واقع آنجہانی اداکار و گلوکار کشور کمار کے بنگلے ’گوری کنج‘ کا ایک حصہ لے لیا ہے جہاں وہ ریسٹورنٹ کھولیں گے۔

سابق کپتان کو ریسٹورنٹ بنانے کے لیے 5 سال کی لیز ملی ہے، ریسٹورنٹ کی تیاریاں تقریباً مکمل ہو چکی ہیں اور کسی بھی وقت اس کا افتتاح کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ورات کوہلی اِس وقت متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کا حصہ ہیں۔

خیال رہے کہ سابق کپتان کی اہلیہ بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

اداکارہ کی شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
Advertisement
Next Article
Exit mobile version