Advertisement

میری دوسری شادی کو سب سے پہلے میری پہلی اہلیہ نے ہی قبول کیا تھا، سید نور

ماضی کے مقبول فلم ساز سید نور نے کہا ہے کہ میری دوسری شادی کو سب سے پہلے میری پہلی اہلیہ نے ہی قبول کیا تھا۔

حال ہی میں اپنے دیئے گئے ایک انٹرویو میں سید نور نے پہلی بار اداکارہ صائمہ سے رومانس اور شادی سمیت پہلی اہلیہ اور اپنے اکلوتے بیٹے کے حوالے سے کھل کر باتیں کیں۔

انہوں نے بتایا کہ جب ان کی پہلی اہلیہ رخسانہ کو صائمہ سے رومانس کا علم ہوا تو وہ ناراض ہوئیں مگر پھر وہ مان بھی گئیں اور ان کی دوسری شادی کو سب سے پہلے انہوں نے ہی قبول کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اداکارہ صائمہ سے شادی کی بات کو تقریباً ایک دہائی تک خفیہ رکھا تھا جبکہ دونوں کے خاندان ہی ان کی شادی ختم کروانے کی کوششیں کرتے رہے۔

سید نور نے کہا کہ ان کی پہلی اہلیہ رخسانہ نور گھریلو خاتون تھیں، وہی انہیں فلموں میں لائے اور انہوں نے ان کی فلموں کے لیے جتنے بھی گانے لکھے وہ بے حد مقبول ہوئے۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ یہ غلط ہے کہ ان کی ہدایت کردہ فلموں میں ان کی پہلی اہلیہ رخسانہ نور کا بھی کوئی کردار تھا۔

معروف فلم ساز کا کہنا تھا کہ صائمہ کو دیکھتے ہی انہیں ان سے محبت ہوگئی تھی مگر اس کا اظہار انہوں نے کئی سال بعد کیا، انہوں نے صائمہ سے محبت کی خاطر انہیں فلموں میں ہیروئن کے طور پر کاسٹ کیا اور باقی ہیروئنز کو نظر انداز کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ان کی شادی کی باتیں سامنے آئیں تو ان کے خاندان سمیت صائمہ کے گھر والے بھی ناراض ہوگئے اور ہر کسی نے یہی دعویٰ کیا کہ ان کی شادی چند ماہ میں ختم ہوجائے گی۔

سید نور نے کہا کہ صائمہ کے گھر والوں نے ان کی شادی ختم کروانے کی کوششیں بھی کیں مگر چونکہ ان کے درمیان سچی محبت تھی تو تاحال وہ ایک بنے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ سید نور نے فلم سازی کی شروعات 1970 میں کی اور انہوں نے اب تک پنجابی اور اردو زبان کی 100 سے زائد فلمیں بنائی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version