امیر گیلانی اور ماورہ حسین نے شادی کرلی؟

پاکستان کی مشہور اداکارہ ماورہ حسین کی اداکار امیر گیلانی کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی سالگرہ کی تصاویر پوسٹ کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔
اداکارہ ماورہ حسین کی سالگرہ کے موقع پر اداکار امیر گیلانی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
بعدازاں اداکار امیر گیلانی نے انسٹا اسٹوری پر اداکارہ ماورہ کے ساتھ تصویر شیئر کی اور اس کے کیپشن میں لکھا کہ دنیا کی سب سے بہترین شخصیت کو سالگرہ مبارک ہو۔
انہوں نے لکھا کہ دنیا آپ کو بطور اداکارہ جانتی ہے لیکن مجھے خوشی ہے کہ میں آپ کو ذاتی طور پر جانتا ہوں، آپ ہمیشہ اسی طرح مسکراتی رہیں اور روشنیاں بکھیرتی رہیں تاکہ ہم رہنمائی حاصل کرسکیں۔
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے دونوں اداکاروں کی شادی کے حوالے سے قیاس آرائیاں کرنا شروع کردی ہیں۔
اس سے قبل اداکارہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا۔
شیئر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ نے کریم رنگ کا مشرقی لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔
واضح رہے کہ ماورہ حسین سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور ہر نئے دن کی خوبصورت تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کر کے اپنے فالوورز کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

