Advertisement

امر خان کس بالی وڈ اداکار کیساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور مشہور اداکارہ امر خان نے بتا دیا کہ وہ کس بالی وڈ اداکار کیساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں۔

حال ہی میں اپنے دیئے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ “ڈائن” کے کردار کے بعد انہیں ہارر ڈراموں کے 7 اسکرپٹس آفر ہوئے لیکن انہیں لگتا ہے کہ ڈائن کا کردار کرنے کے بعد یہ چیپٹر کلوز ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اچھا اسکرپٹ آفر ہوا تو وہ ضرور ہارر ڈرامہ کریں گی البتہ ابھی ہارر کیٹیگری میں ہمیں بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈرامہ سیریل “دراڑ” میں “ارہا” کے کردار سے وہ خود بھی بہت متاثر ہیں، یہ ایک ایسی لڑکی ہے جو تہذیب اور ادب کے دائرے میں رہتے ہوئے زندگی کی مشکلات کا مقابلہ کرتی ہے اور اس کی خاموشی کے پیچھے ایک کہانی بھی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ والدین کے بغیر بڑے ہونے والے بچوں کو اکثر احسانات کا طعنہ مارا جاتا ہے، “ارہا” بھی ایسی لڑکی ہے جس پر اس کے چچا چچی کے کئی احسانات ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی برداشت کرتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ مستقبل میں “وہاج علی” اور “احمد علی اکبر” جبکہ بالی ووڈ سے آفر آئی تو “پنکج تریپاٹھی” کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور مشہور اداکارہ امر خان متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دِکھا چُکی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version