میک اپ آرٹسٹ کے سوال پر یمنیٰ زیدی کا خوبصورت جواب

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اور معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے میک اپ آرٹسٹ کے سوال پر خوبصورت جواب دیا۔
حال ہی میں میک اپ آرٹسٹ عدنان انصاری نے اپنے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، ویڈیو اُنہوں نے کیپشن کے ساتھ شیئر کی تھی۔
کیپشن میں لکھا تھا کہ “میرا خواب ہے کہ ایک اچھی زندگی گزاروں، محبت کرنے والا بنوں، خدا کا قُرب حاصل کروں، ایک اچھا انسان بنوں اور لوگوں میں امن بانٹوں”۔
انہوں نے اداکارہ یمنیٰ زیدی سے اپنی انسٹا پوسٹ میں سوال کیا کہ “سب سے اچھا انسان ہونے کیلئے کیا ضروری ہے”؟
عدنان انصاری کے سوال کے جواب میں اداکارہ نے ہاتھوں سے دل بناتے ہوئے کہا کہ احساس جو کہ اس میں ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اور معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر اپنی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔
اداکارہ متعدد ڈراموں میں اپنی کارکردگی کے جوہر دِکھا چُکی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News