اروشی بہن معاف کرو، نسیم چھوٹا بچہ ہے، ارسلان نصیر قومی کھلاڑی کے حق میں بول پڑے

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور یوٹیوبر ارسلان نصیر نے بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کو قومی کرکٹر نسیم شاہ سے دور رہنے کی ہدایت کردی۔
حال ہی میں اداکار نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ “میں واقعی اروشی کو نہیں جانتا نہ ہی میرے پاس اتنا ٹائم ہے کہ میں ان کے لیے سرچ کروں کہ یہ بہن کون ہیں”۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے نسیم شاہ کے ساتھ اپنی ایڈیٹ شرماتی ہوئی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی ہے، میری ان سے درخواست ہے کہ “بہن نسیم شاہ سے دور رہیں وہ چھوٹا بچہ ہے”۔
ارسلان نصیر نے اداکارہ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ “اگر آپ کی وقت پر شادی ہو جاتی تو اتنا بڑا تو آپ کا بیٹا ہوتا لہٰذا سائیڈ پر ہو جائیں اور ہمارا وقت ضائع نہ کریں”۔
واضح رہے کہ بھارت کے خلاف پاکستان کے میچ کے بعد اروشی روٹیلا نے ایک فین پیچ سے شیئر کی گئی ایڈیٹ ویڈیو کو انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا جس سے بظاہر یہ تاثر جا رہا ہے کہ بھارتی اداکارہ بھی فاسٹ بولر نسیم شاہ پر فریفتہ ہو گئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

