Advertisement

اسکن الرجی کی وجہ سے اداکارہ نادیہ حسین کو پہچاننا مشکل ہوگیا

اسکن الرجی کی وجہ سے اداکارہ نادیہ حسین کو پہچاننا مشکل ہوگیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ میں نے میک اپ اتارا تو میرا چہرہ ایسا ہو گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ میک اپ کے بغیر ہیں اور ان کے چہرے پر سرخ دانے اور سیا ہ دھبے ہیں۔

ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سے قبل نادیہ حسین کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی تھی جسے  دیکھ کر لگا تھا کہ نادیہ حسین بھی بجلی کے بڑھتے ہوئے بل سے تنگ آچکی ہیں۔

Advertisement

انہوں نے ایک مزاحیہ ویڈیو بنائی تھی جس میں اداکارہ کو ایک ڈائیلاگ پر لپسنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا ۔

Advertisement

وائرل ویڈیو کو نادیہ حسین کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا ۔

گزشتہ دنوں نادیہ حسین نے خواتین کو مشورہ دیا تھا کہ جیسے ہی وہ اپنی جسامت میں تبدیلیاں محسوس کریں تو انہیں فوری طور پر خون کے چند ٹیسٹ کروانے چاہئیے۔

نادیہ حسین نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے خواتین سے مخاطب ہوتے ہوئے بتایا تھا کہ میرا وزن بڑھتا ہوا محسوس ہوا اور کمر کے اردگرد چربی جمع ہونا شروع ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ چربی جمع ہونے کے علاوہ انہیں ورزش کے دوران بھی جلد تھکاوٹ ہورہی تھی اور مجموعی طور پر انہیں متعدد تبدیلیاں محسوس ہوئیں جس پر معالج سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا۔

نادیہ حسین کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے معالج کی ہدایات پر خون کے چند ٹیسٹ کروائے تو معلوم ہوا کہ ان کے تھائیراڈ کے کچھ ہارمونز میں کمی کے علاوہ ان میں آئرن، وٹامن ڈی اور وٹامن بی 12 کی کمی پائی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ وٹامنز کی کمی کی تشخیص کے بعد سپلمینٹس اور مذکورہ وٹامنز سے بھرپور غذائیں کھانا شروع کردی ہیں اور اب وہ بہتری محسوس کر رہی ہیں۔

ماڈل نے مداحوں اور خصوصی طور پر خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی جسامت اور طبیعت میں تھوڑی سی تبدیلی کے بعد خون کے چند ٹیسٹ کرواکر اپنی صحت کا خیال رکھیں۔

Advertisement

ویڈیو پر کئی لوگوں نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کی تجاویز کو سراہا اور ان کی جانب سے کہی گئی باتوں کو فائدے مند معلومات قرار دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version