ارسلان نصیر کا بابر اعظم پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

پاکستان کے معروف اداکار و یوٹیوبر ارسلان نصیر نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی کارکردگی پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔
ارسلان نصیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے ہماری قوم نے شاید کوئی جنگلی گھاس کو کوٹ کر پینا شروع کردیا ہے کیونکہ ان میں کوئی عقل ہی نہیں رہی۔
اداکار نے کہا کہ ہمارا اتنا اچھا معیار کب سے ہوگیا کہ دنیا کے نمبر ون بیٹسمین پر تنقید کرسکیں، دنیا میں ہمیں کوئی پوچھتا نہیں تھا، ابھی بھی جو ہماری تھوڑی بہت عزت ہورہی ہے وہ بھی ان 2 یا 4 انفرادی شخصیات کی وجہ سے ہورہی ہے۔
ارسلان نصیر نے کہا کہ مجھے نہیں یاد کہ پچھلے 15 سالوں میں آئی سی سی کی رینکنگ میں کہیں کسی پاکستانی کھلاڑی نے نمایاں پوزیشن حاصل کی ہو۔
اداکار نے کہا کہ بابر اعظم وہ کھلاڑی ہے جس کی کور ڈرائیو کے بارے میں گورے تاریخی ایشز سیریز کھیلتے ہوئے بھی بات کررہے ہیں لیکن ہماری قوم کے نخرے چیک کرو یار ہم اس آدمی کے کام میں سے بھی بیٹھ کر کیڑے نکال رہے ہیں۔
اس سے قبل اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرم پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی تھی، انہوں نے ویڈیو کے کیپشن کے ساتھ پوسٹ کی جس میں لکھا تھا کہ یہ ویڈیو اُنہوں نے پچھلے مہینے بنائی تھی جو کہ ملک میں آئے سیلاب کے بعد سامنے آنے والے حالات کی بھی مکمل عکاسی کرتی ہے۔
ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ میں ہزار دفعہ یہ بات پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ ہم پر بُرا وقت اس لیے آتا ہے کیونکہ ہم سب چور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوئی حکمران چور نہیں ہے، یہ جو لوگ کہتے ہیں اس ملک میں تو بہت صلاحیت ہے بس حکمران اچھے نہیں ملے غلط کہتے ہیں۔
اداکار کا کہنا تھا کہ بھئی ہم لوگ خود ہی اچھے نہیں ملے اس ملک کو، ہم لوگ ہر موقع پر اپنی حیثیت کے حساب سے کرپشن کرتے ہیں اور زخیرہ اندوزی کرتے ہیں۔
معروف یوٹیوبر نے کہا کہ ہماری قوم کو آج اگر پتہ چلے نہ کہ کل قیامت آنے والی ہے تو جائے نماز اور تسبیح بھی مہنگی کردیں گے کہ بھئی کل کی کل دیکھی جائے گی، آج تو پیسے بنانے ہیں تو پیسے بنا کر لوگ قیامت کا انتظار کرتے نظر آئیں گے۔
یاد رہے کہ اداکار سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتے ہیں اور اکثر اپنی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News