Advertisement

اہلیہ سے طلاق کے بعد فیروز خان اور سجل علی کے تعلقات سے متعلق نیا انکشاف

سابقہ اہلیہ علیزے سلطان سے طلاق کے بعد اداکار فیروز خان کا اداکارہ سجل علی سے پرانے تعلق سے متعلق نیا انکشاف ہوا ہے۔

یہ بات تو تقریباً سب ہی جانتے ہیں کہ فیروز خان اور سجل علی ایک گہرے رشتے میں منسلک تھے، اس فنکار جوڑی نے ایک ساتھ فلم اور ڈراموں میں بھی کام کر رکھا ہے۔

گزشتہ برسوں نامعلوم وجوہات کی بِنا پر سجل علی اور فیروز خان میں علیحدگی ہو گئی تھی جس کے بعد فیروز خان نے علیزے خان اور سجل علی نے اداکار احد رضا میر سے شادی کر لی تھی۔

اب ایک پروگرام کے دوران انٹرٹینمنٹ صحافی و میزبان مومن اور ایمان نے دعویٰ کیا ہے کہ سجل علی اور فیروز خان کے بریک اپ کے دوران بھی ایسی ہی خبریں سامنے آئی تھیں کہ فیروز خان سجل علی پر ہاتھ اٹھاتے تھے۔

ایمان کا اپنے شو کے دوران بتانا ہے کہ 21 ستمبر کو ہونے والی سماعت کے دوران علیزے سلطان نے عدالت کو بتایا کہ فیروز خان گزشتہ چار سال سے تشدد کر رہے تھے۔

Advertisement

پروگرام کے میزبان کے مطابق علیزے نے عدالت میں بیان دیا ہے کہ ایک بار فیروز نے اُن پر پستول بھی تان لیا تھا اور انہوں نے اُس دن علیحدگی کا سوچ لیا تھا، بیٹے کے بیمار ہونے پر بھی فیروز خان اسپتال آنے کے بجائے جواب دیتے تھے کہ مجھے جذباتی طور پر بلیک میل نہ کرو، آپ بھی دعا کرو میں بھی دعا کرتا ہوں۔

Advertisement

پروگرام کے دوران میزبان نے دعویٰ کیا کہ علیزے اب چاہ رہی ہیں کہ اُنہیں فیروز خان کی جانب سے دونوں بچوں کے لیے اخراجات کے لیے ہر مہینے دو لاکھ دیے جائیں۔

واضح رہے کہ علیزے اور فیروز کے درمیان گزشتہ دنوں طلاق ہوئی اور اب کیس عدالت میں چل رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version