‘صبا قمر کے ساتھ کام کرنے کے لیے اسکرین پر مرد بھی بننا پڑا تو بن جاؤں گی’

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور مشہور اداکارہ زارا نور عباس نے کہا ہے کہ صبا قمر کے ساتھ کام کرنے کے لیے اسکرین پر مرد بھی بننا پڑا تو بن جاؤں گی۔
حال ہی میں اداکارہ نے اپنے دیئے گئے ایک انٹرویو میں شوبز سمیت نجی زندگی پر بھی بات کی اور ساتھ ہی جلد شادی کرنے کا راز بھی بتایا۔
انہوں نے کہا کہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے کئی فوائد ہوتے ہیں اور رشتے میں بندھ جانے کے بعد اِدھر اُدھر سے بریک اپ نہیں کرنے پڑتے۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں ’بیگم بادشاہ‘ کے کردار کے لیے کوئی خاص محنت نہیں کرنی پڑی، وہ پہلے ہی اس طرح کے کرداروں کو اسکرین پر دیکھتی رہی تھیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ ان کے اور اسد قریشی کے درمیان بہت ہی کم تنازع ہوتا ہے، حال ہی میں انہوں نے شوہر کے ساتھ اس بات پر جھگڑا کیا تھا کہ وہ صبا قمر کے ساتھ کام کیوں کر رہے ہیں۔
زارا نور عباس نے اسی حوالے سے مزید وضاحت کی کہ وہ صبا قمر کے ساتھ خود کام کرنا چاہتی ہیں، اس لیے انہوں نے شوہر سے جھگڑا کیا کہ وہ ان کے ساتھ کام کیوں کر رہے ہیں؟
انہوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ اگر انہیں صبا قمر کے ساتھ کام کرنے کے لیے اسکرین پر مرد بننا پڑے تو بھی وہ یہ کر گزریں گی۔
جلد شادی کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس کے بہت سارے فائدہ ہوتے ہیں، بندہ کام پر فوکس کرتا ہے اور اسے اِدھر اُدھر سے بریک اپ نہیں کرنے پڑتے۔
واضح رہے کہ زارا نور عباس نے اسد قریشی سے دسمبر 2017 میں شادی کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

