دنانیر کی والدہ اُن کی نظر کیسے اُتارتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور مشہور اداکارہ دنانیر مبین نے کہا ہے کہ مجھے نظر لگتی ہے مگر میری والدہ مجھے بچانے کے لئے مختلف طریقوں سے نظر اتارتی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ دنانیر نے ایک شو میں شرکت کی جہاں آڈینس میں بیٹھی ایک خاتون نے اُن سے سوال کیا کہ “آپ لوگ اسکرین پر اتنے اچھے لگ رہے ہوتے ہیں تو کیا آپ لوگوں کو نظر نہیں لگتی”؟
جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ “مجھے نظر لگتی ہے، میری والدہ کہتی ہیں کہ تمہارا خون ہلکا ہے تو نظر بہت لگتی ہے”۔
دنانیر کا کہنا تھا کہ “میری نانی ہماری نظر پانی اور مرچوں سے اتارا کرتی تھیں، اس کے علاوہ ہمارے گھر میں ہرمل کو کوئلے پر جلا کر اس کی دھونی دی جاتی ہے کیونکہ ہرمل جراثیم کش ہوتا ہے”۔
یاد رہے کہ پاکستان کی مشہور اداکارہ دنانیر مبین سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔
اداکارہ مختلف ڈراموں میں اپنی بہترین اداکارہ کے جوہر دِکھا چُکی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

