اداکارہ کرشمہ کپور کی اپنی بہن کو انوکھے انداز میں سالگرہ کی مبارکباد

بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور نے اپنی بہن و اداکارہ کرینہ کپور کو انوکھے انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔
کرشمہ کپور نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر بچپن کی تصاویر شئیر کی ہیں جس میں انہیں اور اداکارہ کرینہ کو دیکھا جاسکتا ہے۔
شئیر کی گئی تصاویر میں کرشمہ کپور کو تو پہچانا جاسکتا ہے لیکن اداکارہ کرینہ کپور کو پہچاننا تھوڑا مشکل ہے۔
ہہ تصاویر اداکارہ کرشمہ کپور نے اپنی چھوٹی بہن کی سالگرہ کے موقع پر شیئر کی ہیں۔
انہوں نے ان تصاویر کو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ سب سے اچھی بہن اور میری بہترین دوست، سالگرہ مبارک ہو۔
دوسری جانب کرینہ کپور نے کرشمہ کپور سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے بچپن کو اپنے بچوں تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان سے مشابہہ قرار دے دیا۔
واضح رہے کہ اداکارہ کرینہ کپور آج اپنی 42 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News