Advertisement

روینہ ٹنڈن کا اکشے کمار سے متعلق بڑا انکشاف؛ بھارت میں نیا ہنگامہ کھڑا ہوگیا

بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے اکشے کمار سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔

اداکارہ روینہ ٹنڈن نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اکشے ہر لڑکی کو پروپوز کر دیتا ہے اور وہ جس رفتار سے جا رہا ہے جلد ہی وہ ممبئی کی ہر چار میں سے تین لڑکیوں کے ماں باپ کو ممی اور ڈیڈ کہہ کر پکار رہا ہو گا۔

اس سے قبل ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے نام لیے بغیر کہا تھا کہ میں اپنے ایک واقف کار شخص کے ساتھ منگنی کر چکی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ میں اس شخص کے ساتھ نارمل زندگی گزارنا چاہتی تھی، یہاں تک کہ میں نے اس کے کہنے پر اداکاری بھی چھوڑ دی تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ میں نے یہ فیصلہ بھی اس شخص کی وجہ سے کیا تھا کیونکہ اس نے کہا تھا کہ اگر تم یہ فلم انڈسٹری چھوڑ دو تو ہم شادی کر لیں گے لیکن انڈسٹری کو چھوڑنے کے بعد بھی جب اس شخص نے شادی نہیں کی تو میں واپس اپنے کام پر آگئی۔

Advertisement

انہوں نے کہا تھا کہ اس شخص نے ایک بار پھر کہا تھا کہ اب اگر تم یہ انڈسٹری چھوڑ دو تو ہم اسی دن شادی کر لیں گے لیکن میں نے انکار کر دیا۔

روینہ ٹنڈن نے انٹرویو میں کہا تھا کہ ہماری شادی نہیں ہوئی تھی ہاں منگنی ضرور ہوئی تھی اور وہ ہم نے ایک مندر میں کی تھی غالباً لوگوں نے ہماری اس منگنی کی تقریب کو شادی کی تقریب سمجھ لیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version