معروف اداکارہ اروشی روٹیلا کا بھارت سے متعلق شرمناک انکشاف

بھارت کی معروف اداکارہ اروشی روٹیلا کا کہنا ہے کہ انکے ساتھ ایران سے تعلق رکھنے والی مہسا امینی جیسا سلوک کیا جارہا ہے۔
یہاں ہم آپ کو بتاتے چلیں کے مہسا امینی ایران سے تعلق رکھنے والی لڑکی ہیں جو کچھ روز قبل مبینہ طور پر اسکارف نہ پہننے پر پولیس حراست میں چل بسیں تھیں۔
حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ بہت دکھی نظر آرہی ہیں۔
ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ پہلے ایران میں مہسا امینی کے ساتھ اور اب بھارت میں میرے ساتھ ایسا سکوک کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگ مجھ پر دوسروں کا تعاقب کرنے والی خاتون کا الزام عائد کر رہے ہیں، اس مشکل وقت میں مجھے کسی کی کوئی سپورٹ حاصل نہیں۔
اداکارہ نے لکھا کہ ایک مضبوط خاتون دل کی گہرائیوں سے محسوس اور شدت سے محبت کرتی ہے، وہ ایک ہی وقت میں نرم ہے اور طاقتور بھی۔ خاتون دنیا کے لیے ایک تحفہ ہے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا صارفین نے اروشی روٹیلا پر بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کے تعاقب میں آسٹریلیا جانے کا الزام عائد کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

