Advertisement

ارم جہانگیر اعوان کی بطور پروڈیوسر ڈرامہ انڈسٹری میں انٹری

لاہور میں ان دنوں سماجی موضوع پر مبنی ڈرامہ سیریل ’حاصل لا حاصل‘ کی شوٹنگ جاری ہے۔

ڈرامہ سیریل میں اداکارہ منشا پاشا اور اداکار آغا علی مرکزی کردار نبھارہے ہیں جبکہ اداکار عمران اشرف کے چھوٹے بھائی اداکار عباس اشرف اور اداکارہ صرحا اصغر بھی ڈرامہ سیریل کا حصہ ہیں۔

اس کے علاوہ اداکارہ صائمہ سلیم اور اداکار خالد بٹ جیسے سینئر فنکاروں کو بھی ڈرامہ میں دیکھا جاسکے گا۔

Advertisement

ڈرامے کی کہانی خاندانی رشتوں کے گرد گھومتی ہے، اس ڈرامہ سیریل کو خرم ریاض اور ارم جہانگیر اعوان مل کر پروڈیوس کررہے ہیں۔

برطانیہ سے اعلی تعلیم یافتہ ارم جہانگیر اعوان جنہوں نے بطور پروڈیوسر ڈرامہ سیریل حاصل لا حاصل سے انڈسٹری میں ڈیبیو کیا ہے بول سے گفتگو میں کہتی ہے کہ ان کا شوبز سے کوئی تعلق نہیں مگر انڈسٹری میں قدم رکھ کر معلوم ہوا کہ یہاں لوگ کتنی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

ڈرامہ میں منشا پاشا بطور وکیل کردار نبھا رہی ہیں جبکہ آغا علی بطور لکھاری منفی کردار میں نظر آئیں گے۔

Advertisement

ڈرامہ سیریل نامور ہدایت کار دلاور ملک کی زیر سرپرستی تیار کیا جارہے جو لنڈا بازار، بوٹا فرام ٹوبا ٹیک سنگھ جیسے مشہور ڈرامہ سیریل کے ڈائریکٹر بھی رہ چکے ہیں۔

ڈرامہ سیریل حاصل لا حاصل 30 قسطوں پر مبنی ہے جسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ریلیز کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version