انوشے اشرف اور احمد علی بٹ کی نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا

پاکستان کی نامور اداکارہ انوشے اشرف اور اداکار و میزبان احمد علی بٹ کی نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں انوشے اشرف ، احمد علی بٹ اور دینو علی کو دیکھا جاسکتا ہے۔
وائرل ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اس سے قبل اداکارہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر دوست دینو علی کے ہمراہ ایک ٹک ٹاک ویڈیو پوسٹ کی گئی تھی۔
ویڈیو میں، دونوں وی جے ایک بہت ہی وائرل ساؤنڈ ٹریک “بس اتنا امیر ہونا چاہتا ہوں” پر اداکاری کر رہے تھے۔
شئیر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا تھا کہ مہنگائی سے پریشان نہ ہوں، بڑے خواب دیکھیں اور بہترین کی امید کریں، اگر ان سب میں ناکام ہو جائیں تو صرف امیر سے شادی کریں۔
گزشتہ دنوں اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شئیر کی تھی۔
شئیر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ کو دینو علی کے ہمراہ بھارت کے مختلف گانوں پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
اداکارہ نے اس ویڈیو کو شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ دو دیوانے اور بچپن کے گانے۔
یاد رہے کہ انوشے اشرف نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2002 میں کیا اور تب سے وہ ایک مقبول چہرہ بن گئیں۔
انوشے ایک باصلاحیت اور خوبصورت پاکستانی اداکارہ، ماڈل اور سابق وی جے ہیں، جن کا تعلق ایک فنکارانہ گھرانے سے ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

