معروف پاکستانی اداکارہ کی طلاق ہوگئی؛ اداکارہ کا بیان بھی سامنے آگیا

پاکستان کی معروف اداکارہ ثناء فخر کا اپنی طلاق کے حوالے سے بیان سامنے آگیا ہے۔
ثناء نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کرتے ہوئے شادی کے 14 سال بعد شوہر فخر جعفری سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔
اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ رشتے ٹوٹنے سے تکلیف ہوتی ہے لیکن کبھی کبھی خود کو زیادہ ٹوٹنے سے بچانے کے لیے کسی رشتے کو توڑنا لازمی ہوتا ہے۔
اداکارہ نے لکھا کہ میں نے اور فخر نے بہت احترام کے ساتھ شادی کے کئی سالوں بعد اونچ نیچ سے گزر کر اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ثناء نے لکھا کہ یہ ایک مشکل فیصلہ ہے لیکن مجھے پختہ یقین ہے کہ اللّٰہ نے مستقبل میں ہم دونوں کے لیے بہتر منصوبے کیے ہیں۔
انہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں اپنے سابق شوہر فخر جعفری کے لیے لکھا آل دِی بیسٹ۔
اس سے قبل 2020 میں اداکارہ ثنا فخر نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ شادی کرنے سے عورت کا وقار بڑھتا ہے اور میاں بیوی کے درمیان اچھی انڈرسٹینڈنگ ہو تو زندگی سکون سے گزرتی ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ میری تجویز ہے خواتین کو اپنے شوہر کو پیار سے قابو میں رکھنا چاہئیے، آپ اپنے شوہر پر جتنی توجہ دیں گے، آپ کو اس سے اتنی ہی زیادہ محبت ملے گی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اب تک، میں اپنے کام سے مطمئن نہیں ہوں، مجھے طویل فاصلہ طے کرنا ہے اور مجھے اپنے ساتھی اداکاروں سے جلن نہیں ہے۔
یاد رہے کہ اداکارہ کئی ہٹ پنجابی فلموں میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، اُنہوں نے کیریئر کے انتہائی عروج پر 2008ء میں فخر سے شادی کی تھی۔
ثنا کے شوہر فخر امام پیشے کے اعتبار سے ماڈل ہیں، اور ان کے دو بیٹے عزی امام اور ریان امام ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News