Advertisement

بگ باس سیزن 16 کی سب سے مہنگی امیدوار سمبل توقیر خان کے بارے میں وہ باتیں جو آپ کو معلوم نہیں

بگ باس سیزن 16 کی سب سے مہنگی امیدوار سمبل توقیر خان کو سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا ہے۔

بھارتی میڈٰیا رپورٹس کے مطابق سمبل کا تعلق ریاست مدھیاپردیش کے شہر کٹنی سے ہے، وہ دھاونی بھانوشالی کی میوزک ویڈیو ’واسطے‘ کا حصہ بھی ہیں تاہم سمبل اب تک کسی ایک مباحثے کا حصہ بننے میں ناکام رہی ہیں۔

انہوں نے اپنے ٹی وی کیریئر کا آغاز 2009ء میں بطور سبھادرا ’چدرگپت موریا‘ نامی شو سے کیا تھا۔

بگ باس کی ایک حالیہ قسط میں سمبل توقیر نے اپنی نجی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ہاﺅس سے باہر کسی شخص کے ساتھ تعلق میں ہے۔

انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ بوائے فرینڈ کون ہے تاہم سمبل کے مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ شخص فہمان خان ہے جس نے ’املی‘ میں سمبل کے ساتھ کام کیا تھا۔

سمبل توقیر بگ باس 16 میں ایک ہفتے کے 12 لاکھ روپے لے رہی ہیں جبکہ نمرت کور، ٹینا دتا اور مانیا سنگھ کو فی کس 8 لاکھ بھارتی روپے فی ہفتہ معاوضہ دیا جا رہا ہے۔

اس سیزن کے متنازعہ ترین امیدوار ساجد خان مبینہ طور پر 5 لاکھ روپے فی ہفتہ معاوضہ لے رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version