Advertisement

سابقہ اہلیہ پر تشدد؛ اداکارہ اقرا عزیز نے فیروز خان کو پہلا زور دار جھٹکا دے دیا

پاکستان کی نامور اداکارہ و ماڈل اقرا عزیز نے اداکار فیروز خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا۔

اقرا عزیز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی ہے۔

اداکارہ نے اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ ظلم کے سامنے خاموش رہنا ظالم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے، گھریلو تشدد سے متعلق معاشرتی صورتحال بدلنے کے لیے میں نے فیروز خان کے ساتھ آنے والا اپنا نیا پروجیکٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،  یہ مشکل لیکن ضروری فیصلہ ہے۔

انہوں نے لکھا کہ وہ یہ فیصلہ گھریلو تشدد کا شکار اور مظلوموں کی مدد کی علامت کے طور پر کر رہی ہیں۔

اداکارہ کا لکھنا تھا کہ میں انصاف کے حصول کے لیے آواز اٹھانے والی علیزے سلطان کی حمایت کرتی ہوں۔

واضح رہے کہ فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان کی جانب سے عدالت میں پیش کی جانے والی دستاویزات کے مطابق فیروز خان نے علیزے کو 7 جولائی 2020 کے دن تشدد کا نشانہ بنایا، اور 10 مئی 2021 کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

Advertisement

علیزے پر کئے گئے تشدد کی تصاویر  منظرِ عا م پر آنے کے بعد ان کی حمایت میں اداکارہ مریم نفیس امان، عثمان خالد بٹ، منشا پاشا اور مشی خان سمیت کئی فنکار اور سوشل میڈیا صارفین علیزے سلطان کے حق میں آواز اٹھا رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version