کیریئر کے آغاز میں آئٹم سانگ کرکے اپنی بے عزتی کروائی، جگن کاظم

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان جگن کاظم نے کہا ہے کہ کیریئر کے آغاز میں آئٹم سانگ کر کے اپنی بے عزتی کروائی۔
حال ہی میں اداکارہ نے ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے شوبز سمیت دیگر معاملات پر کھُل کر باتیں کیں۔
جگن کاظم نے کہا کہ ماضی میں انہوں نے پاکستانی فلم میں آئٹم سانگ کر کے نہ صرف اپنی بلکہ اپنے خاندان کی بھی بے عزتی کروائی جبکہ ایسا کرنے پر ان کی والدہ ان سے 6 ماہ تک ناراض رہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت وہ شوبز میں نئی تھیں اور انہیں بہت ساری باتوں کا علم نہیں تھا اور ایک طرح سے انہوں نے ’خاموش رہو‘ میں گانے پر پرفارمنس کر کے غلطی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ والدہ نے انہیں گانے میں پرفارمنس کرنے کے بعد 6 ماہ تک گھر میں داخل ہونے تک نہیں دیا تھا۔
اداکارہ نے کہا کہ ان سے گانے کی شوٹنگ کے دوران فحش طریقے سے پرفارمنس کروائی گئی جس وجہ سے اس سے پریشان بھی ہوئیں اور وہ شکر ادا کرتی ہیں کہ ان کی مذکورہ فلم لوگوں کی توجہ کا مرکز نہ بنیں۔
انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں انہوں نے ایک پنجابی فلم میں کام کیا ہے جس میں ان سے کوئی بھی کام زبردستی نہیں کروایا گیا، انہوں نے جو کچھ کیا اپنی مرضی سے کیا۔
معروف اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں اداکاری کرنا بہت پسند ہے اور انہیں فلموں میں کام کرنا بھی اچھا لگتا ہے مگر اب وہ کبھی آئٹم سانگ پر پرفارمنس نہیں کریں گی۔
واضح رہے کہ جگن کاظم نے 2011 میں ’چھلا‘ گانے پر پرفارمنس کی تھی جسے اس وقت کافی سراہا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

