Advertisement

خواتین سے تمیز کے دائرے میں رہتے ہوئے پیار سے بات کرنی چاہیے، شاہ رُخ خان

بالی ووڈ انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار شاہ رُخ خان نے کہا ہے  کہ خواتین سے تمیز کے دائرے میں رہتے ہوئے نرمی اور پیار سے بات کرنی چاہیے۔

ان دنوں سوشل میڈیا پر شاہ رُخ خان کا ایک انٹرویو وائرل ہو رہا ہے جس میں ان کے ساتھ اداکارہ کاجول بھی موجود ہیں۔

دورانِ انٹرویو اداکار شاہ رُخ خان نے کہا کہ میں آج کل دیکھتا ہوں کہ لڑکے لڑکیوں کو بھی لڑکوں کی طرح ہی ٹریٹ کرتے ہیں جو کہ مجھے لگتا ہے کہ بہت غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں کبھی کسی لڑکی سے یا کسی دوست سے تُو تڑاق سے بات نہیں کر سکتا، اگر مجھے کاجول کو گھر بُلانا ہوگا تو میں یہ نہیں کہوں گا  کہ تم شام 6 بجے گھر آجانا بلکہ میں بہت عام انداز میں بھی یہی کہہ سکوں گا کہ ’کاجول پلیز کوشش کر کے شام 6 بجے گھر آجانا۔

ان کا کہنا تھا کہ عورتوں کو عورتوں کی طرح ٹریٹ کرنا چاہیے ان سے بےحد عزت، نرمی اور پیار سے بات کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ یہ ویڈیو کلپ شاہ رُخ اور کاجول کے ایک پُرانے انٹرویو کی ہے جو آج کل سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جبکہ پاکستانی اداکار عمران اشرف نے بھی بالی ووڈ اداکار کی اس ویڈیو کو اپنی انسٹا اسٹوری  پر شیئر کرتے ہوئے ان کی بات سے اتفاق کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
Next Article
Exit mobile version